خبرنامہ پاکستان

فرانس کے وزیراعظم کا بیلجیئم میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد تمام یورپی ممالک کی سرحدوں پر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پیرس ۔ 23 مارچ (اے پی پی) فرانس کے وزیراعظم نے بیلجیئم میں ہونے والے بم دھماکو ں کے بعد تمام یورپی ممالک کی سرحدوں پر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانس ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فرانسیسی وزیراعظم مینوئل ولاس نے کہا کہ داعش کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شام کے جعلی پاسپورٹوں پر یورپی ممالک میں داخل ہونے والے افراد کی نگرانی اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے قبل بھی یہ امر سامنے آیا تھا کہ داعش شام کے مقبوضہ علاقوں میں اپنے دہشت گردوں کو شامی حکومت کے جعلی پاسپورٹ جاری کر رہی ہے۔