خبرنامہ پاکستان

فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں، پرویزرشید

فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں،پرویزرشید

اسلام آباد:9ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ڈان لیکس شائع کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں۔ سلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہدری نثارکے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارکی بات پرکچھ نہیں کہوں گا، میں نوازشریف کےساتھ آنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت آتے ہیں مگران سےناانصافی کی جارہی ہے، نواز شریف کوبے بنیاد مقدمات میں ملوث کیاگیاہے، میرافرض ہے قائد مشکل میں ہو تو اس کے ساتھ کھڑا رہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں، چوہدری نثارپارٹی میں ہیں یانہیں میں صرف اپنا جواب دے سکتا ہوں۔ ن لیگی رہنما نے ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مجھے نکال دیا تھا پھر بھی مطالبہ ہے رپورٹ نشر کی جائے۔
پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں، چوہدری نثار
گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا میاں صاحب اور مریم نواز جلسوں میں اپنا مؤقف بیان کررہے ہیں، اس کے باوجود میں پارٹی میں ہوں، پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابہام اس قوت پیدا ہوا جب ایک شخص نوازشریف کی گاڑی سے اتر میڈیا کو اوٹ پٹانگ بیانات دیتا ہے اور پھر دوبارہ گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتا ہے، اس بات کا جواب صرف نواز شریف ہی دے سکتے ہیں کہ ا سکے بیانات میں ان کی مرضی شامل ہے بھی یا نہیں؟