خبرنامہ پاکستان

فریال تالپور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں، بلاول بھٹو

فریال تالپور سینیٹ

فریال تالپور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں، بلاول بھٹو

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فریال تالپور کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبر کی اس سے بڑی مثال نہیں مل سکتی کہ فریال تالپور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فریال تالپور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں لیکن ہم انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوانے کا سوچ رہے ہیں۔
نہال ہاشمی توہین عدالت کے مرتکب قرار، ایک ماہ قید کی سزا، 5 سال کیلئے نااہل
نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں سزا کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر سیاستدانوں کے حوالے سے توہین عدالت اور سو موٹو نوٹس کے حق میں نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت پر سزا دی ہے تو پھر قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس آدمی کا کیا ہو گا جس نے ججز کو گرفتار کیا اور اس آدمی کا کیا ہو گا جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ ’آپ نواز شریف اور پرویز مشرف کو ایک برابر ٹھہرا رہے ہیں‘، اس پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جی ہاں میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔