خبرنامہ پاکستان

فصیل آباد: ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کا معاملہ، 4 رکنی معائنہ کمیٹی تشکیل

فصیل آباد: ٹرائی روم

فصیل آباد: ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کا معاملہ، 4 رکنی معائنہ کمیٹی تشکیل

فیصل آباد: (ملت آن لائن) فیصل آباد میں دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے معروف برانڈ کی جانب سے خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کی مدد سے ویڈیو بنانے کے معاملےپر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اہم ایشو ایک بار پھر سامنے لایا گیا۔ ڈی سی سلمان غنی کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی میں اے سی سٹی، سسٹم نیٹ ورک اینالسٹ، سول ڈیفنس اور سرکل کا ڈی ایس پی شامل ہوگا۔ کمیٹی تمام شاپنگ مالز میں خواتین کے ٹرائی رومز کی انسپکشن کرے گی اور ڈی سی سلمان غنی کو رپورٹ کر ے گی۔ اس سے قبل معروف برانڈ سے برآمد ہونے والے کیمروں، موبائلز فونز اور کیمپوٹرز کو فرانزک لیب بجھوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
معروف فرنچائز پر خفیہ کیمروں کا انکشاف
خیال رہے فیصل آباد میں ملبوسات کے مشہور برانڈ کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنانے کے انکشاف کے بعد چار ملازمین کے خلاف مقدمہ درج اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں موبائل چھیننے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں تا ہم پولیس نے برانڈ سیل کرنے کیلئے مراسلہ بھیجا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا ہے۔ پولیس نے ٹرائل روم میں نصب خفیہ ڈیوائس پہلے ہی قبضے میں لے لی تھی۔