خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، پاناما کیس پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور پاناما کیس سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے امور زیر غور آئے جب کہ اس موقع پر مولانا نے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔