خبرنامہ پاکستان

فضل الرحمان کشمیر پالیسی پر مشاورت کیلئے سرگرم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور حکومتی اتحادی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر پالیسی پر آزادکشمیر کی سیاسی قیادت سے مشاورت کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، 13فروری کو اپنی جماعت کے تحت اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو مدعو کرلیا ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے نمائندوں سے بھی اس مشاورت کے سلسلے میں رابطے کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین خصوصی کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان مسئلہ کشمیر کو مزید عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے آزادکشمیر کی دینی سیاسی قیادت حریت رہنماؤں سے مشاورت کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔مولانافضل الرحمان کشمیر کمیٹی کی سطح سے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی تجاویزکو اجاگر کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی نے وزارت خارجہ اور وزارت امور کشمیر کو بھی کشمیر پالیسی کے حوالے سے مستقبل کے تمام ممکنہ اقدامات اور لائحہ عمل سے آزادکشمیر کی حکومت کو باخبر رکھنے کے بارے میں کہا ہے اور کشمیر پر پاکستان کے وفود میں آزادکشمیر کی نمائندگی کو یقینی بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔(