خبرنامہ پاکستان

فضل الرحمان کے ہوتے یہودیوں کی کیا ضرورت :عمران

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ، کیبنٹ ڈویژن کے اجلاس کےدوران گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے قوم غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں جب کوئی بھی ملک کرپشن کرتا ہے تو وہ ملک تباہی سے دوچار ہوجاتا ہے ۔ عمران خان نے خطاب کے دوران کہا لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کیخلاف یہودی سازش کر رہے ہیں لیکن جب ملک میں مولانا فضل الرحمان موجود ہوں تو کسی اور یہودی کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوسکتی ہیں ۔