خبرنامہ پاکستان

فواد عالم کی مکی آرتھر سے ملاقات

فواد عالم کی مکی آرتھر سے ملاقات
لاہور (ملت آن لائن) آل راؤنڈر فواد عالم کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی جب کہ کل ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا ۔ فواد عالم نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ نے انہیں یقین دلایا کہ جب کبھی ضرورت ہوئی ملک کی نمائندگی کیلئے طلب کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز فواد کا کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا گیا البتہ آج ٹرینر گرانٹ لیوڈن ان کی فٹنس جانچیں گے ۔ واضح رہے کہ فواد عالم طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں ۔

فواد عالم نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ نے انہیں یقین دلایا کہ جب کبھی ضرورت ہوئی ملک کی نمائندگی کیلئے طلب کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز فواد کا کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا گیا البتہ آج ٹرینر گرانٹ لیوڈن ان کی فٹنس جانچیں گے

نوجوان فاسٹ بولر عثمان شنواری کے کیریئر کو بچانےکے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیورو سرجن سے مشورے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے علاج کے بارے میں فیصلہ ان کے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔ فوری طور پر عثمان شنواری کو بیرون ملک علاج کے لئے بھیجنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے تاہم نیورور سرجن نے اگر مشورہ دیا تو انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے۔ عثمان شنواری کا بولنگ ایکشن ایسا ہے کہ جب وہ گیند کرانے کے لئے زور لگاتے ہیں تو اس سے ان کی کمر پر زور پڑتا ہے۔