اسلام آباد:(آئی این پی )فوجی عدالتوں کے قیام کو ایک سال سے زائد کا عرصہ اور مقدمات کی تعداد 200 ہو گئی ۔ ناکافی شواہد پر 50 سے زائد مقدمات صوبوں کو واپس۔ 30 سے زائد دہشت گردوں کو سزائے موت ۔ صوبوں کو ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمات نہ بھجوانے کی ہدایت۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 100 مقدمات خیبر پختونخواہ ، بلوچستان 41 ، سندھ 17 اور گلگت بلستتان سے 7 مقدمات بھجوائے جبکہ پنجاب نے صرف چار مقدمات بھیجے۔ سیکورٹی فورسز، سرکاری املاک ، سکولوں پر حملوں میں ملوث اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے ۔ عدالتوں کے دائرہ کار میں نہ آنے والے کم عمر بچوں کے جرائم سے متعلق مقدمات بھی صوبوں کو واپس بجھوا دیئے۔