خبرنامہ پاکستان

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حق میں نہیں: مولانا

اسلام کو ختم کرنا

اسلام آباد: (ملت+ات پی پی) مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توہین رسالت قانون میں کسی بھی ترمیم کی بھرپور مخالفت کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ بھی کیا، کہتے ہیں آئین میں ایسی ترمیم نہیں ہونی چاہئے جس سے اس کی متفقہ حیثیت متاثر ہو۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور سعودی عرب کے مسلم امہ کی وحدت کیلئے قیادت کرنے پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کہنا تھا کہ پوری قوم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے اور دنیا کو واضح پیغام دیا جائے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔