خبرنامہ پاکستان

فوج نے نواز شریف کا ملک میں خانہ جنگی کا منصوبہ ناکام بنا دیا: پرویزالہی

فوج نے نواز شریف کا ملک میں خانہ جنگی کا منصوبہ ناکام بنا دیا: پرویزالہی
لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف فوج اور عوام کے سامنے لا کر حالات خراب کرنا چاہتے تھے لیکن فوج نے ملک میں خانہ جنگی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ نواز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کی سازش تھی کہ فوج کو دھرنا آپریشن میں ملوث کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی سمجھداری کا ثبوت دیا۔ فوج نے حکومت کی درخواست پر دھرنا قائدین سے ان کا معاہدہ کرایا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری انتخابات نہیں پہلے اصلاحات چاہتے ہیں۔ قومی حکومت مقررہ وقت میں اصلاحات کر کے انتخابات کرائے۔