خبرنامہ پاکستان

فورسز کی شہر شہر کارروائیاں: سپاہی شہید، نماز جنازہ اداد

فورسز کی شہر شہر کارروائیاں: سپاہی شہید، نماز جنازہ اداد
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی تربت میں کی گئی جہاں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر کے دو پاکستانی اور سولہ غیرملکی مغوی بازیاب کرا لئے گئے۔ غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا اور یمن سے ہے۔ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ مکران ڈویژن میں کی گئی کارروائی میں بھی دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ شہید سپاہی ناصر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور ان کی میت آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئی ہے۔ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔