خبرنامہ پاکستان

فٹبال ’’ٹیلسٹار 18‘‘ کی رونمائی، میسی بھی شریک

فٹبال ’’ٹیلسٹار 18‘‘ کی رونمائی، میسی بھی شریک
زیورخ:(ملت آن لائن) فیفا نے آئندہ برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ’’ٹیلسٹار 18 ‘‘ نامی فٹبال کا اعلان کردیافیفا نے فٹبال ’’ٹیلسٹار 18‘‘ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک فٹبال کو جدید پینل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے جب کہ اس گیند کو دیگر عالمی اسٹارز کے ساتھ ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
واضح رہے کہ اسے مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے جب کہ فیفا نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ گیند ماضی سے زیادہ مشہور ہوگی۔

فیفا نے فٹبال ’’ٹیلسٹار 18 ‘‘ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک فٹبال کو جدید پینل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ، سپر اسٹار مچل جانسن، عمران طاہر، ڈیوائن براوو، کرس گیل، شین واٹسن ایان مورگن اور احمد شہزاد مہنگے ترین کھلاڑی ہونگے۔ نامور کرکٹر کارلوس بریتھویٹ، شین واٹسن، اینجلو میتھیوز، کولن منرو، تھیسارا پریرا کی بھی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سمیت پانچوں ٹیموں کے 9,9 کھلاڑی برقرار رہے جبکہ پلاٹنیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے ایک ایک، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں دو دو نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پانچ سو ایک مقامی و بین الاقوامی کرکٹرز میں سے سولہ رکنی اسکواڈ کے بعد چار پلیئر سپلیمنٹری بھی چُنے جا سکتے ہیں، کل بیس کھلاڑیوں کا سیلری پیکج بارہ لاکھ ڈالر ہو گا۔ ملتان سلطانز سمیت تمام کی تمام چھ فرنچائز نو نو کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کر چکی ہیں، سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔