خبرنامہ پاکستان

فہرستوں کی سالانہ نظرثانی و تجدید کا کام آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں کی سالانہ نظرثانی و تجدید برائے 2016 کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ،تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کا تمام ضلعی الیکشن کمیشنر دفاتر کو ترسیل کا کام دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جائے گا۔ووٹرز کی کل تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہو جائے گی۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ سالانہ نظرثانی و تجدید کے عمل میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز، ریجنل الیکشن کمیشنرز، ضلعی الیکشن کمیشنرز، نادرا اور تمام متعلقہ اداروں نے حصہ لیا،نظرثانی کے عمل میں تقریبا 43 لاکھ نئے ووٹ درج کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرست میں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کے نام نااہللیت کی بنیاد پر حذف کئے گئے جبکہ تقریبا تین لاکھ افراد نے ووٹ اندراج کی درستگی کروائی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز، ریجنل الیکشن کمیشنرز، ضلعی الیکشن کمیشنرز، نادرا اور تمام متعلقہ اداروں نے بروقت کام مکمل کیاجس پر کمیشن نے ان اداروں کی ستائش بھی کی(ع ع)