خبرنامہ پاکستان

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے مثبت پیش رفت

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) فیس بک انتظامیہ کی جانب سے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان کی گذشتہ چند دنوں کی کوششوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت فیس بک انتظامیہ قابل اعتراض مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات کے حل کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندہوگئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن بھی نامزدکر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان کی گذشتہ چند دنوں کی کوششوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت فیس بک انتظامیہ قابل اعتراض مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات کے حل کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندہوگئی ہے جبکہ اس کی جانب سے پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے کے لئے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے فوکل پرسن بھی نامزدکر دیا گیا۔ فیس بک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو جوابی مراسلہ میں کہاہے کہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں