خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس جاری ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بنی گالا میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اعلیٰ عدالت کی جانب سے پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔

خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔