خبرنامہ پاکستان

فیصل آباد:حادثےمیں ایک شخص جاں بحق، 30 زخمی

فیصل آباد:حادثےمیں ایک شخص جاں بحق، 30 زخمی
فیصل آباد:(ملت آن لائن) ڈپٹی والا انٹرچینج پر ملتان سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔