خبرنامہ پاکستان

فیصل آباد: پولیس کی کارروائی، نومولود بچی کو اغوا کرنیوالی خاتون گرفتار

فیصل آباد: پولیس

فیصل آباد: پولیس کی کارروائی، نومولود بچی کو اغوا کرنیوالی خاتون گرفتار

فیصل آباد: (ملت آن لائن) فیصل آبا د میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الائیڈ اسپتال سے نومولد بچی اغوا کرنے والی خاتون کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا، خاتون کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی۔ الائیڈ اسپتال کے لیبر روم سے 15 روز قبل نومولد بچی کا اغوا ہوئی تو اسپتال انظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغوا کا خاتون سامنے آئی، چالاک اغوا کار خاتون سکیورٹی گارڈز کو چکمہ دینے کیلئے دو روز تک بچی کی فیملی سے ملتی رہی اور موقع ملتے ہی بچی کو اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بچی کے اغوا پر چار رکنی کمیٹی بنائی تھی جبکہ پولیس نے شہر بھر میں خاتون کی گرفتاری کیلئے وانٹڈ کے پوسٹرز آویزاں کئے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے خاتون کو سرگودھا کے علاقہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان اعلی حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔ خیال رہے الائیڈ ہسپتال کے لیبر روم سے خاتون پانچ دن کی بچی کو اٹھا کر فرار ہوئی تھی، تھانہ لنگڑانہ کی رہائشی حفیظاں بی بی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، نومولود بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج تھا۔