خبرنامہ پاکستان

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا140واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا

قائد اعظمؒ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا140واںیوم پیدائش (آج)اتوار کو منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ ن،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشنز شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔