خبرنامہ پاکستان

قائد اعظم یونیورسٹی کیلئے گرینڈ سرچ آپریشن

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) دنیا نیوز کی خبر پر قائد اعظم یونیورسٹی کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ، پانچ ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن ، منشیات کا پتہ چلانے والے کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے ۔ رینجرز اور پولیس نے کیپٹن ذیشان کی سربراہی میں قائد اعظم یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ آپریشن کا مقصد تعلیمی ادارے کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نجات دلانا ہے ، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے سو سو اہلکار شریک ہیں اور آپریشن ٹیم کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ آپریشن میں منشیات کا کھوج لگانے والے 8 کتوں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، آپریشن قائد اعظم یونیورسٹی کے قرب میں واقع ڈھوک ناریل ، رومالی گائوں ، ملپور میرا ، ڈھوک طاہر ، بجران اور ڈھوک سیہالی کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ یاد رہے کہ دنیا نیوز نے یونیورسٹی میں منشیات کے سرعام ہونے والے دھندے کو بےنقاب کیا تھا ۔