خبرنامہ پاکستان

قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر غیرقانونی قبضہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر غیرقانونی قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کے حوالے سے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔