خبرنامہ پاکستان

قائد ایم کیو ایم نے تقریرسےقوم کوصدمہ پہنچایا ہے: قریشی

اسلام آباد (آئی ا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف تقریر سے قوم کو صدمہ پہنچایا ہے‘ وطن عزیز کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں پاکستان مخالف تقریر سے قوم کو صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ (ن غ)