خبرنامہ پاکستان

قائد متحدہ کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت

لاڑکانہ: (اے پی پی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی جائے ۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد کے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہیں جبکہ میڈیا ہاو¿سز کو بلا جواز نشانہ بنایا گیا ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ متحدہ کواگرکوئی مسئلہ ہے توروڈ پر آنے سے بہترہے کہ عدالت سے رجوع کرے۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم21سال سے پاکستان کیخلاف نعرے لگاتی آرہی ہے لیکن حیرت ہے کہ ایم کیوایم کیخلاف ریاست نے آج تک کارروائی کیوں نہیں کی۔