خبرنامہ پاکستان

قائمہ کمیٹیوں کی 7معیاری رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

اسلام آباد:(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی 7معیاری رپورٹیں ایوان میں پیش کردی گئیں۔بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے مکانات و تعمیرات کے چیئرمین حاجی اکرم انصاری نے کمیٹی کی دو معیاری رپورٹیں ایوان میں پیش کیں جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بندرگاہیں و جہاز رانی غلام مصطفی شاہ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کیپٹن صفدر،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سہیل منصور،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق بابر نواز اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی عدم موجودگی میں کمیٹی رکن شاہد رحمانی نے کمیٹی برائے ایوان و کتب خانہ کی ساری رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔(خ م+ع ع)