خبرنامہ پاکستان

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی:(ملت آن لائن) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہروں میں تھا لیکن اب 166 نمبر پر ہے، ماضی میں شہر انارکی کا شکار تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کو بحال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے رینجرز 30 سال سے کراچی میں ہے لیکن امن قائم نہیں ہوا لیکن ہمارے پاس اختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 سال پہلےکوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کےجوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔
قائد اعظم کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈی جی رینجرز
میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ لسانی اور سیاسی بنیادوں پر 1986 سے اب تک 52 ہزار شہری مارے گئے، شہر میں امن برقرار رکھنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور کراچی کو حالت جنگ میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔
کراچی: ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی بہادر بیٹی کو ڈی جی رینجرز کی شاباش
جناح اسپتال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فخر ہے ایک خاتون جناح اسپتال کو کامیابی سے چلا رہی ہے، اسپتال کی عوام کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔