خبرنامہ پاکستان

قانو ن کی حد پاس نہیں کر نی چاہیے ‘وکلاء آئین وقانون اور جمہو ریت کیساتھ ہیں‘ فاروق ایچ نائیک

لاہور(ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ کسی کا قانو ن کی حد پاس نہیں کر نی چاہیے ‘ملک میں آزاد عدلیہ کیساتھ ساتھ احتساب کر نیوالی آزاد بار بھی ہو نی چاہیے‘وکلاء آئین وقانون اور جمہو ریت کیساتھ ہے ۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور میں نے ہمیشہ وکلاء کیلئے بھر کام کیا ہے لیکن مجھے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر کسی جماعت نہیں وکلاء نے بننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون پر عملددرآمد سے ہی ملک میں تمام اداروں اور ملک کی مضبوطی ہو سکتی ہے اور کسی بھی قانون کی حد پاس نہیں کر نی چاہیے بلکہ آئین اور قانون کی حددو میں رہ کر ہی کام کر نا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں آزادعدلیہ ضروری ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ احتساب کر نیوالی آزاد بار بھی ہونی چاہیے جسکے لیے ہم جد وجہد کر رہے ہیں او ر میں صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے کے بعد تمام وکلاء کو پلاٹ دلواؤں گا اور وکلاء کی فلاح وبہود کیلئے بھر پور اقدامات کر وں گا ۔