خبرنامہ پاکستان

قبائلی عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شاہدخاقان

قبائلی عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کام شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم سے مسلم لیگ ن فاٹا کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں فاٹا اصلاحات اور قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کام شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ فاٹا کے عوام کی منشا کے مطابق اصلاحات کا عمل مکمل کریں گے۔ فاٹا اصلاحات اور انضمام کا عمل مرحلہ وار انجام دیا جائے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا میں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے۔ حکومت قبائلی علاقہ جات میں تمام سہولتیں دینے کے لیے پر عزم ہے۔

ملاقات کے اختتام پر مسلم لیگ ن فاٹا کے عہدے داروں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔