خبرنامہ پاکستان

قبل ازوقت الیکشن نہیں چاہتے؛ قمرالزمان کائرہ

قبل ازوقت الیکشن نہیں چاہتے؛ قمرالزمان کائرہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ قبل از وقت الیکشن نہیں چاہتے، حکومتوں کے فیصلے صرف عوام اپنے ووٹوں سے کریں گے۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شاید خان صاحب کو کسی جوتشی نے کہہ دیا ہے کہ ان دنوں ان کے ستارے درست حالت میں ہیں مگر وہ سن لیں کہ ستارے گردش میں آنے میں دیر نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیں، کسی قوت کو قبل از وقت انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کسی کے اشارے پر جلد الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کائرہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں وہی لوگ کھڑے ہیں جن کو وہ کل تک کرپٹ کہتے تھے، حدیبیہ کیس کے فیصلے پر ہمیں اعتراض ہے، فوجداری مقدمات 20 سال بعد بھی سنے جا سکتے ہیں۔