خبرنامہ پاکستان

قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون نا گزیر ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (ملت + آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون نا گزیر ہے،ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا اتنا حصہ نہیں ہے جتنی یہ قیمت ادا کر رہا ہے، قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان دس سالہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کو حتمی شکل دے رہا ہے،قدرتی آفات کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر متاثر ہوتا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ریجنل مشاورتی کمیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر انسانی جانوں کو قدرتی آفات سے ضائع ہونے سے بچانا ہو گا۔ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ایشیا سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا اتنا حصہ نہیں ہے جتنی یہ قیمت ادا کر رہا ہے۔اس لیے ترقی یافتہ ملکوں کو اس سے نمٹنے کیلئے بھی آگے آنا چاہیے ۔پاکستان دس سالہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کو حتمی شکل دے رہا ہے۔منصوبہ بندی سے سیلاب سے بہتر طور پر ملا جاسکے گا۔قدرتی آفات کو تو نہیں مگر ان کے نقصانات کو منصوبہ بندی سے کم کر سکتے ہیں۔چیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ مشاورتی اجلاس سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خطے کے ملکوں بہتر لائحہ عمل مرتب کرسکیں تاکہ سیلاب سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے۔ مشاورتی اجلاس میں سولہ ملکوں کے اٹھائیس نمائندوں نے شرکت کی ۔