خبرنامہ پاکستان

‘قرارداد کوئی اہمیت نہیں، فواد چوہدری

عمران خان پر تنقید

‘قرارداد کوئی اہمیت نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (ملت آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی ایسی قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں جسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں۔عوام میں پذیرائی نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن انتخابات سے بھاگ رہی ہے: ترجمان پی ٹٰی آئی کا ردعمل قومی اسمبلی میں عمران خان اورشیخ رشید کے خلاف قرارداد کی منظوری پر تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیتے ہیں۔ ایسی قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں جسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قرارداد کی منظوری صرف ایک سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ تر ارکان کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔ عوام میں پذیرائی نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔