خبرنامہ پاکستان

قصورمیں ایک اور بچی کے اغواء کی کوشش ناکام

میں ایک

قصورمیں ایک اور بچی کے اغواء کی کوشش ناکام

لاہور:(ملت آن لائن)قصور : بچی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزم نے چھری دکھا کرماں سے بچی چھیننے کی کوشش کی، پانچ سال کی فائقہ کی والدہ نے بہادری دکھائی اوربچی کو لے جانےنہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل کو پکڑنے کے باوجود قصور میں بچیوں کے اغواء کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، لگتا ہے ملک کے سارے درندہ صفت قصور آگئے ہیں۔ قصورکے علاقے رکن پورہ میں نامعلوم شخص نے کمسن بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی، ساڑھے چارسال کی فائقہ اپنی والدہ کے ساتھ گلی سے گزرہی تھی کہ ایک شخص نے بچی چھیننے کی کوشش کی۔ ماں کی طرف سے بھرپور مزاحمت اور شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا، قصورکی کمسن زینب کے ساتھ ہونے والے سانحے کے بعداس واقعہ کا سامنے آنا بہت ہولناک ہے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…دوستی نہ کرنے پر شخص نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی

راولپنڈی:(ملت آن لائن)صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں دوستی نہ کرنے پر نشے میں دھت ایک شخص نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاون کی حدود پنڈورا چونگی میں ملزم طارق نے دوستی سے انکار پر ایک خواجہ سرا سونیا پر تشدد کیا اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی ہوگیا جسے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ برس بھی راولپنڈی میں ایک خواجہ سرا نائلہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔