خبرنامہ پاکستان

قصور زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا، احمد رضا قصوری کا دعویٰ

قصور زیادتی کا ملزم گرفتار

قصور زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا، احمد رضا قصوری کا دعویٰ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا۔ احمد رضا قصوری نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور قصور میں معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے انہیں بتایا ہے کہ ملزم پکڑا گیا ہے اور فوٹیج میں جو ملزم ہے وہ متاثرہ خاندان کا رشتے دار ہے۔ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش منگل کو ایک کچرہ کنڈی سے ملی۔ اس واقعے کے خلاف آج دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….سرگودھا میں لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ورثا کا شدید احتجاج

سرگودھا میں زیادتی کے بعد 18 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا جس پر ورثا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ سرگودھا کے علاقے بھلوال میں درندہ صفت شخص نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ متاثرہ لڑکی کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قصور میں بھی 7 سالہ بچی کو درندہ صفت ملزم نے ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔