خبرنامہ پاکستان

قصور مظاہرین کی ہلاکت؛ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

سانحہ قصور: لاہور ہائیکورٹ

قصور مظاہرین کی ہلاکت؛ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

لاہور:(ملت آن لائن) قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیں جس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ قصور میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ زینب قتل ؛ قصورمیں دوسرے دن بھی احتجاج، واضح رہےکہ سات سالہ ننھی اور معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف قصور کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران پنجاب پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسادی تھیں جس کے باعث دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔