خبرنامہ پاکستان

قصور واقعہ: اہم شخصیات کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تجویز

قصور کی بد نصیب زینب

قصور واقعہ: اہم شخصیات کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تجویز

لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب پولیس نے زینب قتل کیس میں قصور کے ارکان اسمبلی سمیت تمام اہم شخصیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دے دی۔ زیادتی کا شکار ہونے والی 12 میں سے 8 بچیوں کے کیس میں ایک ہی ملزم ملوث ہے۔ دو پولیس افسروں کے درمیان ہونے والی گفتگو نے حقائق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو گفتگو میں بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے جاری کیا گیا دوسرا خاکہ بھی جعلی ہے جو مطلوب ملزم کا ہے۔ آئی جی پنجاب کو ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینب کے ساتھ ظلم کرنے والا شخص وہی ہے جس نے اس سے پہلے 7 بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والا شخص انتہائی بااثر اور امیر آدمی ہے کیونکہ بچوں کو اغوا کر نے والا گروہ الگ ہے اور زیادتی کرنے والا ملزم کوئی اور ہے۔