خبرنامہ پاکستان

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کے 12 ملزمان بری

قصور ویڈیو اسکینڈل

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کے 12 ملزمان بری

لاہور:(ملت آن لائن) قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کے 12 ملزمان بری کردیا گیا،12 ملزمان پر قصور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ ملزمان کو بری کردیا،عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
بارہ ملزمان پر قصور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قصور ویڈ یو اسکینڈل کیس میں 286 کمسن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان نے متا ثرہ بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں تھیں جس کا مقدمہ قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ میں میں بلیک میلنگ ،بدفعلی اور بھتہ خوری کے الزامات پر درج کرایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ قصور میں ملک کے سب سے بڑا بچوں سے زیادتی کا گھناؤنہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اس کو زمین کے تنازعہ کے معاملے کا رنگ دینے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن قصور کے رہائشیوں نے حکومت کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بچوں سے زیادتی اسکینڈل کا تعلق کسی زمینی تنازعہ سے ہیں۔ بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔