خبرنامہ پاکستان

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کے 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

قصور ویڈیو

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کے 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

لاہور:(ملت آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں 3 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قصور ویڈیو اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے ملزم حسیم احمد، وسیم سندھی اور علیم آصف کو 3,3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔
2015 قصور اسکینڈل: کوتاہی نظر آئی تو نوٹس لینے کو تیار ہیں، رانا ثناء
واضح رہے کہ قصور ویڈیو اسکینڈل 2015 میں سامنے آیا تھا، جب قصور کے گاؤں حسین خان والا میں سیکڑوں بچوں سے بدفعلی کا شور اٹھا اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں اور اسی گاؤں کے ایک خاندان پر 284 لڑکوں سے بد فعلی کا الزام لگا، جس کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے واقعے کی تحقیقات کیں۔ اس سے قبل 2016 میں بھی دو ملزمان کو عمرقید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔