خبرنامہ پاکستان

قطر سے معاہدوں کی دستاویزات ہر فورم پر موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی

قطر سے معاہدوں کی دستاویزات ہر فورم پر موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے حوالے سے کیے جانے والے معاہدے کی دستاویزات ہر فورم پر موجود ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 2013 میں سی این جی اسٹیشنز اور پاور ہاؤسز بند تھے لیکن آج ملک کے ہر حصے میں گیس ہر وقت میسر ہے جو ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سب سے اچھے اور سستی بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس لگائے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک وقت تھا ہم 10 لاکھ ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے تھے لیکن آج ہم نے اپنی ضرور 7 لاکھ ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر ایل این جی کا سب سے بڑا سپلائر ہے اور ہم نے قطر کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے جتنے بھی معاہدے کئے ان کی دستاویزات ہر فورم پر موجد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ قطر سے جس قیمت پر ہم نے ایل این جی خریدی دنیا کا کوئی ملک اس قیمت پر ایل این جی حاصل نہیں کر سکتا۔