خبرنامہ پاکستان

قلعہ سیف اللہ میں گھر میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ میں گھر میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

لاہور:(ملت آن لائن) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے واقعے میں 4 افراد کے جاں بحق اور 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے تباہ مکان کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے۔

فی الحال دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔