خبرنامہ پاکستان

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے معاملے پر درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے معاملے میں قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل شعیب رزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے 2 اشتہار دیئے گئے تھے ، پہلے اشتہار میں ماسٹر ڈگری کو ضروری قرار دیا گیا تھا ۔ دوسرے اشتہار میں تعلیمی قابلیت بی اے ڈگری کر دی گئی ۔ چیئرمین کی تقرری پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے ۔ چیئرمین پیمرا کی تقرری آئین کے منافی ہے ۔ وزیر اعظم نے منصوبے کے تحت چیئرمین پیمرا کو تقرر کیا، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ۔