خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے بھارتی فوج کے جبر و ستم کی تحقیقات کا مطالبہ ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا حالیہ مظالم کیخلاف سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور او آئی سی سمیت بین الاقوامی اداروں کو خطوط ارسال کئے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم اس حوالے سے خود اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا ۔اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا ، سوشل میڈیا اور سفارتی محاذ پر جنگ میں ناکام رہی ۔ ایوان میں عبدالستار ایدھی اور امجد صابری کو خراج عقیدت ، ترک عوام کو فوجی بغاوت ناکام بنانے پر خراج تحسین کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔