خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی ، شیخ آفتاب نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کونسل کے سالانہ اجلاس نہ ہونے کو خلاف قانون قرار دیدیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کونسل کا سالانہ اجلاس نہ ہونے کو خلاف قانون قرار دے دیا، وزیراعظم کو اس معاملے کے بارے میں ار اکین کی تشویش سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروا د ی ۔ کونسل کے چیئرمین وزیراعظم ہیں اور کونسل کا آخری اجلاس جنوری 2014 میں ہوا تھا ۔ بدھ کو توجہ مبذول کروانے کے نوٹس پر کیا ۔ ایوان میں اس نوٹس کے ذریعے اعجاز حسین جاکھرانی‘ رمیش لال‘ شبیر علی بجارانی‘ سید غلام مصطفی شاہ‘ شگفتہ جمانی نے این ایچ اے ایکٹ کی خلاف ورزی کی طرف توجہ مبذول کروائی ۔ ایکٹ کے تحت این ایچ اے کونسل کا سالانہ اجلاس متفقہ ہونا ضروری ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے حکومت کی طرف سے اس ایکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے توجہ مبذول کروانے کے نوٹس کے مطابق کونسل کا آخری اجلاس جنوری 2014 میں ہوا تھا ۔نوٹس پر بیان دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مواصلات کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے ، یہ درست ہے کہ آخری اجلاس 2014 میں ہوا قانون کا یہی تقاضا ہے کہ این ایچ اے کا سالانہ بنیاد پر اجلاس ہو۔ وزیراعظم سے کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ (ن غ/ ا ع)