خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی ایجنڈے میں آج بھی فاٹا شامل نہیں

پیپلزپارٹی نے تحریک

قومی اسمبلی ایجنڈے میں آج بھی فاٹا شامل نہیں
اسلام آباد:(ملت آن لائن)قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی فاٹا اصلاحات بل شامل نہیں کیا گیا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔ اسپیکر نے کل کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اورفاٹا جرگے کےدرمیان مذاکرات بے نتیجہ ہونے کے سبب بل کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایاگیا۔ حکومت فاٹا سپریم کونسل جرگے سے بات چیت پر آج اسپیکر اور اپوزیشن رہنمائوں کو آگاہ کرے گی قومی اسمبلی میں بدھ کے روز بھی فا ٹا اصلا حات بل پیش نہ کئے جانے پر اپوزیشن جما عتوں نے ایوان سے واک آ ئوٹ کیا تھا ۔ اپوزیشن کی جانب سے واک آئوٹ کا یہ مسلسل آٹھواں دن تھا۔ اپو زیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک فا ٹا اصلاحات کا بل نہیں آئےگا اس وقت تک ہم ہا ئوس میں نہیں بیٹھیں گے، ا س سے بہتر ہے کہ ہم باہر بیٹھ کر کو ئی ڈسکشن کر لیں۔