خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی: سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں 140 بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے جن کے لئے آج بھی پورا ملک سوگوار ہے‘ سپیکر کے کہنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن انجینئر علی محمد خان نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔