خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں ازدواج ہنود بل 2016 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں جمعرات کو ازدواج ہنود بل 2016 کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے‘ ایوان میں وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے ہندو خاندانوں کی جانب سے شادیوں کے انعقاد ‘ اس سے منسلک اور اس کے ذیلی امور کے لئے احکام وضع کرنے کا بل پیش کیا۔ بل ازدواج ہنود سے منسوب کیا گیا ۔ بل کی شق وار خواندگی کے بعد بل کی منظوری کی تحاریک پیش کی گئیں ۔بل کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ ایوان میں قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی جولائی دسمبر 2016 کی رپورٹ پیش کردی گئی ۔ رپورٹ طاہرہ اورنگزیب نے پیش کی۔ (ن غ/ ا ع)