خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں فاٹا کو بھی زیر بحث لایا جائے: شہاب الدین خان

اسلام آباد :(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی میں تمام موضوعات پر بحث ہو سکتی ہے تو فاٹا کو بھی زیر بحث لایا جائے، فاٹا میں حالات بہتر نہ ہوئے تو ملک کے دیگر علاقوں کے حالات بھی بہتر نہیں ہو سکتے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر شہاب الدین خان نے کہا کہ آئین بنانے والوں کی بات تو کی جاتی ہے مگر آئین توڑنے والوں کی بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء سے پہلے فاٹا پر ایف سی آر کا قانون اب بھی وہاں لاگو ہے، دیگر تمام موضوعات پر یہاں بحث ہو سکتی ہے تو فاٹا کو بھی زیر بحث لایا جائے۔ فاٹا میں حالات بہتر نہ ہوئے تو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بہتری نہیں آئے گی۔