خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں مجالس قائمہ کی چھ رپورٹس پیش کردی گئیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں جمعہ کو مختلف مجالس قائمہ کی چھ رپورٹس پیش کردی گئیں ۔ایوان میں قائمہ کمیٹی قواعد ضوابط محمد جنید انور چوہدری قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط استحقاق کی جنوری جون 2015 کی مدت کے لئے کمیتی کی رپورٹ پیش کی اسی طرح کمیٹی کی جولائی دسمبر 2015 کی مدت کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے انہوں نے جنوری جون 2016 کی عبوری رپورٹ بھی قائمہ کمیٹی قواعد کی رپورٹ پیش کردی ہے اسی طرح ایوان میں قائمہ کمیٹی ب رائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی جولائی دسمبر 2016 قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کی جولائی دسمبر 2016 قائمہ اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ‘ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور‘ بین المذاہب ہم آہنگی کی بھی جولائی تا دسمبر 2016 کی مدت کیلئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کردی گئی ہے متذکرہ رپورٹس بالترتیب محمد جنید انوار چوہدری شگفنہ جمانی مولانا محمد جمال الدین کرنل (ر) امیر اﷲ مروت اور حافظ عبدالکریم نے پیش کیں۔