خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں پانچویں روز بھی شور شرابا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے ریگولیٹرز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کو شہنشاہیت قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے اداروں کو تابوت میں بند کرنے کا فقرہ کسا۔ وزیر پانی و بجلی نے تمام الزامات کو چار لفظوں میں رد کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی عبوری رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ انہوں نےانتخابی قوانین اور 27 آئینی ترمیم کے بل تیار ہونے کا بھی بتایا۔ ارکان کو عبوری رپورٹ پر رائے دینے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا۔ اسپیکر نے تحریک انصاف کے اسد عمر کو سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر بات کرنے کیلئے فلور دیا تو انہوں نے پاناما لیکس کا کھاتا کھول لیا اس پر دونوں میں سوال جواب ہوئے جو ہنگامے میں بدل گئے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج کم ہونے کے بجائے بڑھتا چلا گیا تو اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔