خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں کابل کے ہسپتال میں دہشت گردی میں جاں بحق افراد کیلئے دعا کی گئی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں جمعرات کو کابل کے ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق افراد کیلئے دعا کی گئی اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ سپیکر نے افغانستان میں دہشت گردی کے اس المناک سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی میں افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ مولانا قمر الدین نے کابل کے ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق افراد کیلئے دعا کروائی ۔ ایوان اس واقعہ پر سوگوار تھا۔ (ن غ)