خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی میں 24ویں آئینی ترمیم سمیت 3حکومتی بل منظوری کیلئے پیش

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں آئین پاکستان میں ترمیم کے لئے 24ویں آئینی ترمیم سمیت تین حکومتی بل منظوری کے لئے پیش کردیئے گئے‘ تینوں بل مزید غور و خوص کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے گئے‘ 24 ویں آئینی ترمیم کے مطابق آئین کے آرٹیکل184 کی شق نمبر3 کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے کو 30دنوں کے اندر چیلنج کیا جاسکے گا۔ فیصلہ کرنے والے بینچ سے بڑا بینچ اپیل کی سماعت کرسکے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی عدم موجودگی میں 24 ویں آئینی ترمیم سمیت تینوں بل وفاقی وزیر پارلیمانی امور زاہد حامد نے ایوان میں پیش کئے دیگر بلوں میں متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ بل 2016 اور لاگت مقدمہ بازی بل 2016 شامل ہیں تینوں بل پیش ہونے کے بعد مزید غور و خوص کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کردیئے گئے۔