خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی ہدایت کے بعد نشرکیا جاسکتا ہے،پرویزرشید

اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی ہدایت کے بعد نشر کیا جاسکتا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اطلاعات کے موقف کی تردید کردی، ایاز صادق کہتے ہیں ایوان کی کارروائی دکھانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اطلاعات نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانامہ پیپرزپربحث کے دوران اپوزیشن رہنماو¿ں کی تقاریر نشر نہ کرنے کی وضاحت کی، انہوں نے کہا قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی اجازت کے بغیر نشر نہیں کیا جاسکتا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اطلاعات کے مو¿قف کی تردید کردی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا ایوان کی کارروائی حکومت اپنی مرضی دکھا تی ہے۔قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے میں اسپیکر کی طرف سے کوئی قدغن نہیں۔ اسپیکر کا کہنا تھا وزیراطلاعات سے کہا تھا اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے کا انتظام کریں جس پر پرویز رشید نے جواب دیا کہ اس پر بیٹھ کر بات کریں گے۔ایاز صادق نے کہا پی ٹی وی پر کوریج سے متعلق اپوزیشن لیڈر کا خط مجھے اب تک نہیں ملااپوزیشن لیڈر کا خط ملا تو جائزہ لے کر کارروائی کروں گا۔